لانگ مارچ کے اعلان کے بعد مخالفین کی صفوں میں بحرانی کیفیت ہے، عمر سرفراز چیمہ
لاہور (قدرت روزنامہ)مشیر داخلہ و اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کے اعلان کے بعد مخالفین کی صفوں میں بحرانی کیفیت ہے۔اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ 27 کلومیٹر کے حکمران پہلے بڑھکیں مارتے رہے، اب یہ خوف سے لانگ مارچ رکوانے کے لیے عدالت پہنچ گئے۔
عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ ’تقسیم کرو اور حکمرانی کرو‘ کے علمبردار قوم کو متحد دیکھ کر سر پیٹ رہے ہیں۔