رانا ثنا اللّٰہ کو پیغام دیتا ہوں اسلام آباد کسی کے باپ کا نہیں، شیخ رشید
لاہور (قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللّٰہ کو پیغام دیتا ہوں کہ اسلام آباد کسی کے باپ کا نہیں ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کا ایک ہی مطالبہ ہے شفاف الیکشن کروائیں جائیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ ذمےداران کو سمجھنا چاہیے، ہوا بدل گئی ہے، ملک میں اصل فساد یہ چاہتے ہیں۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ 13جماعتیں مل کر بھی عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتیں، میں نہ نواز ہوں، نہ شہباز اور نہ ہی زرداری ہوں، ان کا مقابلہ کروں گا۔