اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کیا کرتے رہے ہیں، آج سب قوم کے سامنے آگیا ہے، اس نے افواج پاکستان کو نشانہ بنایا ہوا ہے اور اسکا محور صرف اس کی ذات ہے۔اسلام آباد میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے نیوٹرل کے لفظ کو گالی بنادیا، اصلی عمران خان کا تعارف آج قوم کو کرایا گیا ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ پاک افواج کے افسران نے پریس کانفرنس وفاقی حکومت کو اعتماد میں لیکر کی ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان نے سب سے بڑی واردات سائفر سے شروع کی، ان کو سائفر کی جعلسازی کرنے سے منع کیا گیا، منع کرنے کے باوجود عمران خان نے نیشنل سیکیورٹی کا مسئلہ اپنی ذات کیلئے استعمال کیا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی میٹنگ میں انہیں بتایا گیا لیکن انہوں نے بعد میں تماشا بنادیا، انہوں نے ایک ہی مشن بنا رکھا ہے، ملک کو نفرتوں کیساتھ تقسیم کردیا جائے۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ایک ہی ریڈ لائن ہے، آئین و قانون، اس سے بھی زیادہ مقدس شہدا کا خون ہے۔انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کا کینیا جانا کس نے ارینج کیا اس کا بھی پتا چلنا چاہیے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا نیٹ ورکس میں حالیہ ایک نیا اضافہ ’بلیو اسکائی‘ کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹائٹینک کے کریش ہونے کے بعد ڈوبتے ہوئے 700 سے زیادہ افراد…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی نازیبا ویڈیوز…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کسان اتحاد نے حکومت کی جانب سے زرعی آمدنی پر ٹیکس…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملتان کے نشتر اسپتال میں سے پھیلنے والے ایڈز سے متعلق کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس…