لندن والے پیسے دے کر ٹرینڈ چلواتے ہیں لیکن وہ ٹرینڈ نہیں چل سکتا، عمران خان

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ لندن والے پیسے دے کر ٹرینڈ چلواتے ہیں لیکن وہ ٹرینڈ نہیں چل سکتا۔لاہور میں سوشل میڈیا ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وہ 11 سو ارب روپیہ معاف کروا رہے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ انسانوں کے معاشرے میں حکم ہے کہ نا انصافی کا مقابلہ کرو، ارشد شریف حق کے لیے ڈٹا رہا۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ارشد شریف اس لیے گیا کہ یہاں بول نہیں سکتا تھا۔