گریٹر اقبال پارک واقعہ: لاہور پولیس کے اہم عہدے دار کو برطرف کردیا گیا
لاہور(قدرت روزنامہ)گریٹر اقبال پارک میں لڑکی کو ہراساں کرنے کے معاملے میں ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کی عہدے سے برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ساجد کیانی کو عہد ے سے ہٹا دیا گیا ہے اوران کی خدمات سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کرد ی گئی ہیں۔قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر گزشتہ روز عہدوں سے ہٹائے جانے والے پولیس افسرا ن جگہ نئے افسران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جا ری کیا گیا ہے جس کے مطابق ایس ایس پی ایڈمن وقارصہیب کو ایس ایس پی آپریشنز جبکہ رضوان طارق کو ایس پی سٹی اور عاطف معراج کو ڈی ایس پی بادامی باغ تعینات کیا گیا ہے۔