لاہور میں مغوی بچے خواجہ سراﺅں کو فروخت کرنے کا انکشاف

لاہور(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت میں کم سن بچوں کو اغوا کرکے خواجہ سراﺅں کو فروخت کرنے کا انکشاف سامنے آگیا۔ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے شاہدرہ مصطفی ٹاو¿ن میں ایک بچی کے اغوا کا واقعہ پیش آیا ہے، جسے پولیس نے 9 گھنٹے بعد بازیاب کرالیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ شہری سہیل کی بیٹی کو ان کے محلہ دار دلاور نے اغوا کیاتھاجسے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا ۔واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پرشلوار قمیض میں ملبوس ملزم کو بچی کو چیز دلانے کے بہانے ورغلا کر ساتھ لے جاتے دیکھا گیا لیکن وہ بچی کو کہاں لے کر جاتا ہے ابھی واضح نہیں ہوا۔ ملزم کے موبائل سے محلے کے دیگر بچوں کی تصاویر بھی برآمد ہوئی ہیں۔پولیس حکا م کے مطابق تفتیش کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ غوا کار بچی کو خواجہ سرا کے ہاتھوں بیچنے لے گیا تھا، اور یہ بچوں کو اغوا کرکے خواجہ سراوں کو اونے پونے داموں بیچ دیتے ہیں۔ تاہم ابھی تفتیش جاری ہے۔ محلے داروں کا کہنا ہے کہ اغوا کاروں کا گروہ 3 افراد پر مشتمل ہے جو بچوں کو چیز دلانے کے بہانے اغوا کرتے ہیں۔