گریٹر اقبال پارک کیس: 40ملزمان شناخت پریڈ کے لئے جیل منتقل
لاہور(قدرت روزنامہ) عدالت نے گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر خاتون کو ہراساں کرنے کے کیس میں گرفتار کئے گئے 40ملزما ن کو شناخت پریڈ کے لئے جیل بھیج دیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق لاہو ر کی مقامی عدالت میں ٹک ٹاکر خاتون کو ہراساں کئے جانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران پولیس نے گرفتار کئے جانے والے ملزمان کو عدالت میں پیش کیا اور ملزمان کو شناخت پریڈ کے لئے جیل منتقل کرنے کی استدعا کی۔عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے 40ملزمان کو شناخت پریڈ کے لئے جیل منتقل کردیا۔قبل ازیں خاتون سے بدسلوکی کے واقعے میں پولیس نے جیوفینسنگ کی مددسے 791 فون نمبرشارٹ لسٹ کرلیے جو کہ متاثرہ خاتون عائشہ اکرم کے پاس وقوعہ کے وقت موجودتھے جبکہ ان میں سے 60 فون نمبرلاہور اوردیگربیرون اضلاع کے رہائشیوں کے ہیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شارٹ لسٹڈڈ فون نمبرزکی مددسے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔