تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں کسی قسم کا فساد پیدا نہیں ہونا چاہیے، چوہدری شجاعت
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ق) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں کسی قسم کا فساد پیدا نہیں ہونا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے اپنے ایک اہم بیان میں کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی پہلے پاکستانی ہیں پھر وزیر اعلیٰ پنجاب ہیں اور وزیر اعلیٰ پنجاب پر ذمے داری عائد ہوتی کہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بطور وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی ذمے داری ہے کہ پنجاب کے عوام کی جان و مال کا خیال رکھیں۔