دعا بھٹو کا حلیم عادل شیخ سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ
کراچی (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کی رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو اور حلیم عادل شیخ کی ازدواجی زندگی 4 سال بھی نہ چل سکی، راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف کی رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو نے حلیم عادل شیخ سے خلا کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔
دعا بھٹو نے ملیر کی فیملی عدالت میں خلع کی درخواست دائر کردی۔سندھ اسیمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے دعا بھٹو سے 2018 میں شادی کی تھی۔ دعا بھٹو سے حلیم عادل شیخ کا ایک سال کا بیٹا بھی ہے۔ قائدِ حزبِ اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی دعا بھٹو سے یہ دوسری شادی تھی۔