عمران خان قوم کیلئے جان قربان کرنے کو تیار ہیں: مسرت جمشید چیمہ

لاہور (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ عمران خان قوم کے لیے اپنی جان قربان کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔یہ بات انہوں نے دیگر پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ کا اصل مقصد قانون کی بالا دستی قائم کرنا ہے۔مسرت جمشید چیمہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ خان صاحب نے اپنا حق ادا کر دیا، اب عوام کی باری ہے۔
لانگ مارچ کا آغاز ہو گیا
واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف نے آج اسلام آباد کے لیے لبرٹی چوک لاہور سے اپنے لانگ مارچ کا آغاز کر دیا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اس لانگ مارچ کی قیادت کر رہے ہیں۔