کراچی (قدرت روزنامہ)نومبر میں معمول یا معمول سے کم بارشوں کا امکان ہے . محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے شمالی حصوں میں بھی معمول سے کم بارشیں ہوں گی .
پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تقریباً معمول کی بارشوں کا امکان ہے .
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور سندھ میں بھی تقریباً معمول کے مطابق بارشیں ہوں گی . خشک موسم خریف فصل کی کٹائی میں سازگار ثابت ہوگا، گندم اور ربیع کی دیگر نئی فصلوں کو ابتداء میں آبپاشی کی ضرورت ہوگی .
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق جنوبی اور وسطی پنجاب میں خشک موسم سے اسموگ پیدا ہونے کا امکان ہے . نومبر کے آخری 10 دنوں میں رات اور صبح کو دھند کا امکان ہے جبکہ نومبر میں رات کو درجہ حرارت بتدریج کم ہوتا جائے گا .