عمران خان کو 2 خاص لوگ اور3 سانپ کسی اورڈگرپر لے جارہےہیں، فیصل واوڈا

کراچی(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ عمران خان کو 2 خاص، 3 سانپ کسی اور ڈگر لے جارہے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ میں اپنے قائد عمران خان کو سمجھاتا رہا ،بتاتا رہا اور نشاندہی کرتا رہا کہ ان کی 26 سال کی سیاسی محنت کو 2خاص، 3 سانپ اور کچھ کیڑے کسی اور ڈگر لے جارہے ہیں۔


فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ اس صورتحال سے ملک کونقصان ہوا۔ اداروں سے محاذ آرائی ہوئی اور پی ڈی ایم کو فائدہ ہوا۔ہم سمجھوتے کے بہت قریب تھے۔ جلد ان کے نام سامنے لاؤں گا۔