دعا بھٹو کی خلع کیلئے درخواست، حلیم عادل شیخ کا موقف سامنے آگیا
کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اپنی اہلیہ کی جانب سے خلع کی درخواست دائر کرنے کے معاملے پر رد عمل دے دیا۔اپنے بیان میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ میں نے سوچا نہیں تھا کہ ایسا ہوگا، دعا پر یا تو کوئی دباؤ ہوگا یا سازش کے تحت یہ کروایا گیا ہوگا۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ میں جب جیل میں تھا تب میرا دعا سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا، نکاح اور طلاق دونوں جائز کام ہیں لیکن سن کر افسوس ہوا، یہ رشتے توڑنے کے لیے نہیں ہوتے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میں اس وقت آزادی مارچ کے سلسلے میں لاہور میں ہوں، سندھ حکومت نے پہلے مجھ پر حملے کروائے، کیسز بنوائے، جیل میں رکھا گیا، میں ان تمام باتوں سے نہ رکا اور نہ ٹوٹا۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ فیصلہ اللّٰہ اور عدالتوں نے کرنا ہے، میں نے ایسا کوئی کام نہیں کیا، ہر شخص ظلم، دباؤ اور خوف برداشت نہیں کر سکتا۔واضح رہے کہ رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو نے حلیم عادل شیخ سے خلع کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔