افغانستان کی صورتحال : انجلینا جولی کی امریکا پر شدید تنقید

لاس اینجلس(قدرت روزنامہ)اداکارہ و پروڈیوسر انجلینا جولی نے افغانستان کی صورتحال پر نام لیے بغیر امریکا اور نیٹو ممالک پر تنقید کی ہے . اپنے انسٹاگرام پر افغان لڑکی کا خط شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا ہے کہ اتنے ڈالر خرچ کرکے، اتنا وقت ضائع کرکے ، خون خرابہ دیکھنے کے بعد اب حالات دوبارہ اسی ڈگر پر ہیں جو نائن الیون سے پہلے تھے اور یہ بہت بڑی ناکامی ہے .

انجلینا جولی نے کہا کہ افغانوں کے لیے آواز اٹھانے سے باز نہیں آؤں گی . دنیا افغان مہاجرین کو بوجھ نہ سمجھے بلکہ ان کو پناہ دے . انجلینا جولی کی طرف سے افغان لڑکی کے شیئر کیے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ’’ ہم طالبان سے خوفزدہ ہیں . ہمیں لگتا ہے کہ ہمارے تمام خواب ختم ہوگئے ہیں . ہم سب نے اپنی آزادی کھودی ہے اور ہم دوبارہ قید ہوگئے ہیں . ‘‘ . .

متعلقہ خبریں