الیکشن کمیشن نے عمران خان کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیا

پشاور(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان کو دوسرا نوٹس جاری کرتے ہوئے ہفتہ کو دوبارہ طلب کرلیا . میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 کرم میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 27 اکتوبر کو طلب کیا گیا تھا .

پی ٹی آئی کی جانب سے وضاحت پیش نہ کرنے پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کرم نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو دوسرا نوٹس جاری کردیاجس کے مطابق عمران خان کو ہفتہ کو دوبارہ دن 12 بجے طلب کیا گیا ہے

. .

متعلقہ خبریں