وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کی اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل سے رابطہ ،افغانستان ایشوپر اہم پیش رفت
شاہ محمود قریشی نےافغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہمیں توقع ہے کہ افغان رہنما اپنے باہمی اختلافات کے خاتمے اور جامع سیاسی تصفیے کیلئے جاری مذاکرات سے فائدہ اٹھائیں گے، انہوں نے کہا کابل میں جاری مذاکرات کی کامیابی نہ صرف افغانستان بلکہ پورے خطے کیلئے بہتری کا باعث ہو گی، ضرورت اس امر کی ہے کہ افغان شہریوں کی سیکورٹی اور ان کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے . . .