افغانستان میں انتقال اقتدار کی صورتحال ،پاکستان اِن ایکشن

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)جوں جوں افغانستان میں انتقال اقتدار کا وقت قریب آتا جا رہا ہے ،پاکستان نے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں ،اسی سلسلے میں پاکستان کےو زیر خارجہ شاہ محمود قریشی 4 ملکی دورہ شروع کر رہے ہیں . سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے افغانستان کی صورتحال پر ہمسایہ ممالک کو اعتماد میں لینے کافیصلہ کر لیاہے جس کیلئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چار ملکی دورے پر روانہ ہو رہے ہیں ،وزیر خارجہ25 اگست سے 27 اگست تک چار ممالک کا دورہ کریں گے .

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ ترکمانستان, تاجکستان, ازبکستان اور ایران کا دورہ کریں گے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بدھ سے 4 ہمسایہ ممالک کا دورہ شروع کریں گے . . .

متعلقہ خبریں