امریکی شہری کابل ایئر پورٹ کی طرف سفر کرنے سے گریز کریں . امریکی وزیر دفاع کے مطابق امریکیوں کو ایئرپورٹ جاتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے اور امریکیوں پر طالبان کے تشدد کی رپورٹس علم میں ہیں . جوبائیڈن نے افغانستان میں موجود امریکی شہریوں کی تعداد سے لاعلمی کا اظہار کیا تھا . ان کا کہنا تھا کہ وہاں موجود امریکی شہریوں کی تعداد جاننے کی کوشش کررہے ہیں . انہوں نے بتایا کہ تقریباً 6 ہزار امریکی فوجی اس وقت افغانستان میں موجود ہیں تاہم حتمی اعدادوشمار کا علم نہیں ہے . صدر جوبائیڈن نے کہا کہ 13 ہزار سے زائد افراد کو افغانستان سے نکال چکے ہیں جن میں 204 امریکی صحافی بھی شامل ہیں . امریکی صدر نے بتایا کہ کابل ایئرپورٹ کے نزدیک کسی بھی ممکنہ دہشت گرد حملے پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں اور طالبان سے مسلسل رابطہ ہے . ان کا کہنا تھا کہ امریکی اور اتحادی ممالک کے شہریوں کو افغانستان سے لانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا نے افغانستان میں موجود اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ کابل ایئرپورٹ نہ جائیں . سفارتخانے نے کہا ہے کہ کابل ایئر پورٹ کے داخلی دروازوں پرامریکیوں کو سیکیورٹی خطرات درپیش ہوسکتے ہیں .
متعلقہ خبریں