ارشد شریف قتل، سلمان اقبال کا پاکستان آنے سے انکار

کراچی(قدرت روزنامہ) نیوز چینل اے آر وائی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان اقبال نے ارشد شریف کیس کی تحقیقات میں مدد دینے کیلئے پاکستان آنے سے انکار کردیا ہے . ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ کہا جارہا ہے کہ مجھے ارشد شریف کی موت کی تحقیقات میں شامل ہونا چاہئے ،سلمان اقبال نے کہا کہ انہیں مسلم ن کی حکومت میں آزاد تفتیش پر یقین نہیں ہے لیکن اس سلسلے میں ان سے جو سوال پوچھے جائیں گے وہ ان کا جواب ضرور دیں گے .


سلمان اقبال نے مطالبہ کیا کہ ارشد شریف کیس کی تحقیقات کی نگرانی اقوام متحدہ کا انسانی حقوق کا دفتر کرے تو اسے ان کا مکمل تعاون حاصل ہوگا .
سلمان اقبال نے اعتراف کیا کہ ان کے دفتر نے بیرون ملک جانے میں ارشد شریف کی مدد کی،کیا ایک دوست کی مدد کرنا جرم ہے . ان کا کہنا تھا کہ میرا ارشد شریف کے قتل میں کوئی ہاتھ نہیں ہے .

. .

متعلقہ خبریں