حریم شاہ نے اپنے ساتھ پیش آنے والا نامناسب واقعہ سنا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے خود کے ساتھ پیش آنے والے نامناسب مداح کے رویے سے متعلق انکشاف کیا ہے . حریم شاہ نے ’پی فار پکاؤ‘ کے نام سے مشہور کامیڈین نادر علی کی پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی .

اس دوران اُنہوں نے کئی دلچسپ موضوعات پر بات کی اور تیکھے سوالوں کے خوش اخلاقی سے جوابات دیے .
حریم شاہ کا ’فین مومنٹ‘ سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں خود کے ساتھ پیش آنے والے ایک نامناسب واقعے سے پردہ بھی اٹھایا گیا . حریم شاہ کا بتانا تھا کہ ایک بار وہ اپنی دوستوں کے ساتھ ایک گروپ کی شکل میں گھومنے کے لیے پھنڈر، چترال اور ہنزہ کے علاقوں کی جانب گئی تھیں، گاڑی سے اترنے پر اُن کے ساتھ وہاں موجود کچھ لوگ سلیفیز بنوانے لگ گئے تھے .
اسی دوران ایک بظاہر شریف النفس نظر آنے والا انسان اُن کے قریب آیا اور تصویر لینے کے بجائے اُن کے گال پر بوسہ دے کر بھاگ گیا . حریم شاہ کا کہنا تھا کہ وہاں موجود لوگوں نے بھی یہ حرکت کرنے والے شخص کو کافی برا بھلا کہا تھا . حریم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ اُنہیں اللّٰہ نے پاکستان اور بیرونِ ملک بہت عزت دی ہے .
سوشل میڈیا پر ٹرول کرنے یا تنقید کرنے والے لوگ بہت منافق ہوتے ہیں اور سوشل میڈیا کی حد تک کی ہی ہوتے ہیں . انہوں نے آج تک اپنے سامنے کسی کو برا بھلا یا تنقید کرتے ہوئے نہیں دیکھا، وہ حیران ہیں کہ اگر سب ہی اُن سے اتنا پیار کرتے ہیں تو سوشل میڈیا پر اُن پر تنقید اور اُنہیں ٹرول کون کرتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں