حریم شاہ نے اپنے ساتھ پیش آنے والا نامناسب واقعہ سنا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے خود کے ساتھ پیش آنے والے نامناسب مداح کے رویے سے متعلق انکشاف کیا ہے۔حریم شاہ نے ’پی فار پکاؤ‘ کے نام سے مشہور کامیڈین نادر علی کی پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی۔اس دوران اُنہوں نے کئی دلچسپ موضوعات پر بات کی اور تیکھے سوالوں کے خوش اخلاقی سے جوابات دیے۔
حریم شاہ کا ’فین مومنٹ‘ سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں خود کے ساتھ پیش آنے والے ایک نامناسب واقعے سے پردہ بھی اٹھایا گیا۔حریم شاہ کا بتانا تھا کہ ایک بار وہ اپنی دوستوں کے ساتھ ایک گروپ کی شکل میں گھومنے کے لیے پھنڈر، چترال اور ہنزہ کے علاقوں کی جانب گئی تھیں، گاڑی سے اترنے پر اُن کے ساتھ وہاں موجود کچھ لوگ سلیفیز بنوانے لگ گئے تھے۔
اسی دوران ایک بظاہر شریف النفس نظر آنے والا انسان اُن کے قریب آیا اور تصویر لینے کے بجائے اُن کے گال پر بوسہ دے کر بھاگ گیا۔حریم شاہ کا کہنا تھا کہ وہاں موجود لوگوں نے بھی یہ حرکت کرنے والے شخص کو کافی برا بھلا کہا تھا۔حریم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ اُنہیں اللّٰہ نے پاکستان اور بیرونِ ملک بہت عزت دی ہے۔
سوشل میڈیا پر ٹرول کرنے یا تنقید کرنے والے لوگ بہت منافق ہوتے ہیں اور سوشل میڈیا کی حد تک کی ہی ہوتے ہیں۔انہوں نے آج تک اپنے سامنے کسی کو برا بھلا یا تنقید کرتے ہوئے نہیں دیکھا، وہ حیران ہیں کہ اگر سب ہی اُن سے اتنا پیار کرتے ہیں تو سوشل میڈیا پر اُن پر تنقید اور اُنہیں ٹرول کون کرتا ہے۔

Recent Posts

ججزتقرری میں پارلیمانی کمیٹی کی حیثیت ربڑ سٹیمپ سے زیادہ نہیں،وزیرقانون اعظم تارڑ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے…

3 mins ago

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی پنجاب کی نئی قیادت سے ملاقات ، صحت، آئی ٹی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کی حمایت

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلَوم نے یکم سے تین مئی…

6 hours ago

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور کے پی کیلئے امیدوار نامزد کردیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے اپنے…

7 hours ago

فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا کر لوگوں کو حیران کر دیا

نیویارک(قدرت روزنامہ) فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا…

8 hours ago

نواز شریف کی طبیعت ناساز، نجی ہسپتال میں معائنہ کیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف…

8 hours ago

شیرافضل مروت کی بھائی کو صوبائی کابینہ سے نکالنے کی تردید

پشاور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے اپنے بھائی کو معاون خصوصی…

8 hours ago