دوا ساز کمپنیوں نے ادویات کی قیمتوں میں ازخود اضافہ کردیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان بھر میں موجود دوا ساز کمپنیوں کی جانب سے ضروری ادویات کی قیمتوں میں ازخود اضافہ کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک میں دواوں کی قیمتیں مقرر کرنے کے معاملے پر اب تک حکومت اور کمپنیوں کے درمیان اتفاق نہیں ہوا ہے جس کے نتیجے میں فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے متعدد دواوں کی قیمتیں ازخود بڑھا دی ہیں۔
بڑھائی گئی قیمتوں کے مطابق جسم میں درد کی دوا وآرن پر 100 روپے سے زائد بڑھائے گئے ہیں جس کے بعد 915 روپے میں فروخت ہونے والا باکس کی قیمت 1 ہزار 6 روپے ہوگئی ہے۔ذہنی صحت کی دوا پراکسل سی آر پر کی قیمت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد 1160 میں ملنے والی دوا اب 1230 میں فروخت کی جارہی ہے۔
طاقت کی دوا سی اے سی 1000 کی 10 گولیاں اب 196 کی قیمت 216 مقرر کی گئی ہے جبکہ ہڈیوں کی طاقت کی دوا اوسونوٹ ڈی کی اب 302 کے بجائے 400 روپے قیمت مقرر اور مرگی کی دوا لیکولیپ 585 کے بجائے 670 قیمت مقرر کی گئی ہے۔
اسکے علاوہ دودھ کے ڈبوں کی قیمتیں بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوگئی ہے کیونکہدودھ کے 400 گرام کا ڈبہ کم سے کم 1800 اور زیادہ سے زیادہ 2500 قیمت مقرر کی گئی ہے جبکہملٹی وٹامن کی قیمتوں میں بھی ازخود اضافہ کردیا گیا ۔