کراچی میں ہجوم کے ہاتھوں 2 شہریوں کی ہلاکت، بلاول بھٹو کا اظہار مذمت

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں ہجوم کے ہاتھوں دو شہریوں کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ شہریوں کو ہلاک کرنے والوں کو فوراً قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میری ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں، اللّٰہ تعالیٰ انہیں صبر جمیل عطا فرمائے، امید ہے نظام انصاف متاثرہ خاندانوں کو جلد انصاف دلوائے گا۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ تفتیش سمیت پوری قانونی کارروائی سے متاثرہ خاندانوں کے تحفظات دور کیے جائیں، آئے روز ہجوم کے ہاتھوں شہریوں کے قتل کے واقعات معاشرے کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عدم برداشت، تشدد، قانون ہاتھ میں لینے والے رجحانات، ان کے اسباب کی بیخ کنی کرنا ہوگی۔