پاکستانی پاسپورٹ پر بیرونِ ملک سفر کرنیوالا 1 اور ایرانی شہری گرفتار

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستانی پاسپورٹ اور سفری دستاویزات پر بیرونِ ملک جاتے ہوئے ایک اور ایرانی شہری کو گرفتار کر لیا گیا . امیگریشن حکام کے مطابق ملزم محمد اکبر کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے دبئی جاتے ہوئے پکڑا گیا .

ایران کے شہر سیستان کے محمد اکبر کو پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ ایرانی ایجنٹ نے فراہم کیا .
مذکورہ شخص کو ایرانی ایجنٹ کے ذریعے بارڈر کراس کرایا گیا، جسے سانگھڑ کا رہائشی ظاہر کر کے اس کی دستاویزات بنوائی گئیں . ملزم جنوری 2022ء میں پاکستان آیا، جسے ویزے سمیت تمام دستاویزات 3 لاکھ روپے میں فراہم کی گئیں . ملزم کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے .
2 روز قبل کراچی ایئر پورٹ پر فلائٹ سے آف لوڈ 2 ایرانی شہریوں کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا . عبدالصمد اور عامر علی نامی ایرانی شہری بھی پاکستانی سفری دستاویزات پر شارجہ جا رہے تھے . دونوں ایرانیوں کو بلوچستان کے علاقے آواران اور کیچ کا رہائشی بنا کر پاکستانی سفری دستاویزات بنوائی گئیں .

. .

متعلقہ خبریں