پاکستانی پاسپورٹ پر بیرونِ ملک سفر کرنیوالا 1 اور ایرانی شہری گرفتار

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستانی پاسپورٹ اور سفری دستاویزات پر بیرونِ ملک جاتے ہوئے ایک اور ایرانی شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔امیگریشن حکام کے مطابق ملزم محمد اکبر کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے دبئی جاتے ہوئے پکڑا گیا۔ایران کے شہر سیستان کے محمد اکبر کو پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ ایرانی ایجنٹ نے فراہم کیا۔
مذکورہ شخص کو ایرانی ایجنٹ کے ذریعے بارڈر کراس کرایا گیا، جسے سانگھڑ کا رہائشی ظاہر کر کے اس کی دستاویزات بنوائی گئیں۔ملزم جنوری 2022ء میں پاکستان آیا، جسے ویزے سمیت تمام دستاویزات 3 لاکھ روپے میں فراہم کی گئیں۔ملزم کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
2 روز قبل کراچی ایئر پورٹ پر فلائٹ سے آف لوڈ 2 ایرانی شہریوں کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا۔عبدالصمد اور عامر علی نامی ایرانی شہری بھی پاکستانی سفری دستاویزات پر شارجہ جا رہے تھے۔دونوں ایرانیوں کو بلوچستان کے علاقے آواران اور کیچ کا رہائشی بنا کر پاکستانی سفری دستاویزات بنوائی گئیں۔

Recent Posts

کترینہ کیف کی دیوالی کی ساڑھی کی قیمت سن کر آپ کے ہوش اڑجائیں گے

اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر…

1 hour ago

بھارت میں شخص نے شراب پی کر پولیس کو بلا لیا، ایسا مطالبہ کر دیا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…

1 hour ago

’میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں‘، لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف احتجاج میں ملوث فرد نے معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…

2 hours ago

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

2 hours ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

2 hours ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

2 hours ago