شاہ رخ خان و سری دیوی کی بیٹیاں، سیف علی وامتیابھ بچن کی نواسی بھی شوبز میں آنے کو تیار

ممبئی (قدرت روزنامہ)فلم ساز زویا اختر اپنی آنے والی ویب سیریز میں بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان اور آنجھانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹیوں سمیت سیف علی خان اور شویتا بچن کے بیٹوں کو متعارف کرانے جا رہی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق خبریں ہیں کہ شاعر و نغمہ نگار جاوید اختر کی بیٹی فلم ساز زویا اختر کامک بک آرچی پر بنی امریکی ٹی وی سیریز کا ہندی ورژن بنائیں گی، جس میں انہوں نے اسٹارز کے بچوں کو متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔رپورٹ کے مطابق زویا اختر نیٹ فلیکس کے لیے امریکی ٹی وی سیریز رور ڈیل کا ہندی ورژن تیار کریں گی جو کہ نو عمر کرداروں پر بنی سیریز ہے۔مذکورہ سیریز کے تین اہم کرداروں میں دو لڑکیوں جب کہ ایک لڑکے کا کردار ہے اور خبرہیں کہ زویا اختر نے مرکزی کرداروں کے لیے شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان، آنجھانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور اور سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان کو شارٹ لسٹ کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ خبریںپہلے ہی تھیں کہ زویا اختر نے سہانا خان، خوشی کپور اور ابراہیم علی خان کو کاسٹ کرنے کا منصوبہ تیار کرلیاہے، تاہم اب یہ خبریں بھی ہیں کہ انہوں نے امیتابھ بچن کی نواسی اگستیا نندا کو بھی شارٹ لسٹ کرلیا۔رپورٹ کے مطابق یہ طے ہے کہ دونوں لڑکیوں کے مرکزی کردار سہانا خان اور خوشی کپور ادا کریں گی، تاہم لڑکے کے مرکزی کردار پر فلم ساز اور ویب سیریز کی ٹیم تذبذب کا شکار ہے۔افواہیں ہیں کہ ویب سیریز میں لڑکے کے مرکزی کردار کے لیے ابراہیم علی خان اور اگستیا نندا میں سے کسی ایک کو کاسٹ کیا جائے گا، تاہم امکان ہے کہ سیف علی خان کے بیٹے کو سیریز کا حصہ بنایا جائے گا۔اسی حوالے سے زویا اختر کی جانب سے نیٹ فلیکس کے لیے بنائی جانے والی ویب سیریز میں سہانا خان اور خوشی کپور کے ہمراہ ابراہیم علی خان کو کاسٹ کیا جائے گا۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ امریکی ٹی وی سیریز کے ہندی ورژن میں بیٹی نامی کردار کے روپ میں سہانا خان جب کہ ورونیکا کے کردار میں خوشی کپور کو دکھایا جائے گا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ویب سیریز میں آرچی کے لڑکے کے مرکزی کردار کے لیے سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان کو کاسٹ کیا جائے گا۔

Recent Posts

یواے ای میں ریڈ الرٹ جاری

دبئی (قدرت روزنامہ) متحدہ امارات میں ایک بار پھر طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کرتے…

7 hours ago

افغانستان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا

کابل(قدرت روزنامہ)رواں سال جون میں ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہونے والے آئی سی سی…

7 hours ago

’پشپا2‘ نے ریلیز سے قبل ہی ایک بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) سپرسٹار الو ارجن کی فلم’پشپا2‘ نے ریلیز سے قبل ہی ایک بڑا…

7 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔ جیو نیوز…

8 hours ago

ایف بی آر نے 6 لاکھ 6 ہزار 671 ٹیکس نادہندگان کی نشاندہی کرلی، موبائل سمز بند کرنے کا حکم جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ایف بی آر نے ٹیکس چوروں کےخلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے…

8 hours ago

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل…

8 hours ago