شادی کے بعد کترینہ کیف کا سلمان خان کے ساتھ ڈانس، ویڈیو وائرل

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان اور کترنیہ کیف کے ایک ساتھ ٹی وی پر ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔بھارتی رئیلٹی شو بگ باس کی حالیہ قسط میں کترینہ کیف نے اپنی فلم ’فون بھوت‘ کی پروموشن کے حوالے سے شرکت کی تو مداحوں کو ایک مرتبہ پھر اسکرین پر سلمان اور کترینہ کو ایک ساتھ دیکھنے کا موقع مل گیا۔
ٹی وی شو میں سلمان خان اور کترینہ کیف نے 90ء کی دہائی کے ایک مقبول گانے پر ڈانس کیا اور کافی دلچسپ گفتگو بھی کی۔

اسی شو میں سلمان خان نے کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشال کی تعریف کرنا شروع کی تو اداکارہ شرما گئیں۔شو کے دوران دونوں اداکاروں کے ڈانس اور گفتگو کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
واضح رہے کہ سلمان خان اور کترینہ کیف ایک تھا ٹائیگر، ٹائیگر زندہ ہے، میں نے پیار کیوں کیا اور پارٹنر جیسی ہِٹ فلموں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔دونوں اداکاروں کی اگلی فلم ’ٹائیگر 3‘ اگلے سال ریلیز ہو رہی ہے۔

Recent Posts

سعودی ولی عہد ہر سطح پر پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد ہر سطح پر…

11 mins ago

چاند کا تفصیلی ارضیاتی نقشہ جاری

بیجنگ(قدرت روزنامہ)چائنیز اکیڈمی آف سائنسز (سی اے ایس) نے چاند کا اب تک کا سب…

13 mins ago

جسٹس بابرستار کےخلاف مہم پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ کی تشکیل کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فارق ممکنہ طور پر…

26 mins ago

موبائل سم بندش کے احکامات صارفین کےقانونی حقوق سے متصادم ہیں: ٹیلی کام انڈسٹری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کی موبائل سم بلاک کرنےکے معاملے…

50 mins ago

پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کو بھائیوں نے عدالت کے باہرتشدد کا نشانہ بنا دیا

ملتان(قدرت روزنامہ)پسند کی شادی کرنے والی لڑکی پر عدالت کے باہر بھائیوں نے تشدد کیا…

1 hour ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان پیٹرول کتنا سستا ہوگا ؟ جانیے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)16 مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔…

1 hour ago