کراچی ایئرپورٹ سے جانے والی 7 پروازیں منسوخ

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئر پورٹ سے جانے والی مختلف ایئر لائنز کی 7 پروازیں منسوخ ہو گئیں۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق لوڈ نہ ہونے اور تکنیکی وجوہات کے باعث پروازیں منسوخ ہوئیں۔ذرائع کے مطابق صبح 7 بجے اسلام آباد کی پرواز پی ایف121 اور دبئی کی پرواز ای کے 605 منسوخ ہوئیں۔
ایئر پورٹ ذرائع نے بتایا ہے کہ کراچی سے لاہور کی صبح 8 بجے کی پرواز ای آر 520 اور دوپہر 12 بجے کی اسلام آباد اور پشاور کی پرواز پی اے 602 منسوخ ہوئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دوپہر پونے 1 بجے کی لاہور کی پرواز ای آر 522 اور گوادر کی پرواز پی کے 503 بھی منسوخ ہوئیں۔کراچی ایئر پورٹ سے دبئی کی شام 6 بجے کی پرواز پی اے 110 بھی منسوخ ہو گئی۔