ہماری منزل حقیقی آزادی ہے، فیصل جاوید

لاہور (قدرت روزنامہ)فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ ہماری منزل حقیقی آزادی ہے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے کہا کہ افواہوں پر یقین نہ کریں امپورٹڈ حکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ#حقیقی_آزادی_مارچ اس قدر بڑا ہوگا اندازہ نہیں تھا! دن کی روشنی میں مریدکے نہ پہنچ سکے، پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق قافلے دن کی روشنی ہی میں سفر طے کرینگے،جہاں رات پڑے گی قافلے اگلے دن کا انتظار کریں گے-کل صبح 11 بجے


ان کا کہنا تھا کہ کل صبح 11 بجے مریدکے سے عوامی سمندر عمران خان کی قیادت میں اسلام آباد کی جانب رخ کرے گے انشاء اللہ
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے مزید کہا کہ ہماری منزل حقیقی آزادی ہے، جب تک اسمبلی تحلیل نہیں کر دی جاتی اور الیکشن کا اعلان نہیں ہوتا ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ انشاء اللہ اللّٰہ پر ایمان ۔۔ مشکلات سے نکلے گا پاکستان