یہ لانگ مارچ نہیں، ایوننگ واک ہے: پرویز رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے عمران خان کے لانگ کو ایوننگ واک کا نام دے دیا۔پرویز رشید نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کے لانگ مارچ پر طنز کیا ہے۔
اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ عمرانی لانگ مارچ دوسرے دن ہی ایوننگ واک میں تبدیل ہو چکا ہے۔


لانگ مارچ آج بھی جاری
واضح رہے کہ جمعے کے روز لبرٹی چوک لاہور سے اسلام آباد کی جانب پاکستان تحریکِ انصاف کے لانگ مارچ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اس لانگ مارچ کی قیادت کر رہے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مرید کے سے آج تیسرے روز کے لانگ مارچ کا آغاز کر دیا ہے۔