مذاکرات صرف الیکشن پر ہوں گے: مسرت جمشید چیمہ

لاہور (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کی رہنما مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ مذاکرات صرف الیکشن پر ہوں گے۔مسرت جمشید چیمہ نے زمان پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے جو قدم اٹھایا عوام نے اس پر ان کا پورا ساتھ دیا، افواہوں پر کان مت دھریں۔اُنہوں نے کہا کہ کچھ بھی ہوگا تو عمران خان خود قوم کو آگاہ کریں گے۔
مسرت جمشید چیمہ نے مزید کہا کہ شہباز شریف کے مضحکہ خیز بیان کو کوئی سنجیدہ نہیں لے رہا۔انہوں نے واضح کیا کہ خان صاحب کی زندگی زیادہ عزیز ہے، رات کے وقت ہمیں سفر نہیں کرنا، لانگ مارچ دو چار دن مزید طویل ہو جائے تو بھی فرق نہیں پڑتا۔
لانگ مارچ آج بھی جاری
واضح رہے کہ جمعے کے روز لبرٹی چوک لاہور سے اسلام آباد کی جانب پاکستان تحریکِ انصاف کے لانگ مارچ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اس لانگ مارچ کی قیادت کر رہے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مرید کے سے آج تیسرے روز کے لانگ مارچ کا آغاز کر دیا ہے۔