بھارت: ظلم کی انتہا ،چوری کے الزام پر 2 نوجوانوں کو گاڑی سے باندھ کر گھسیٹا گیا
اندور (قدرت روزنامہ)بھارت میں ظلم کی انتہا ہو گئی، ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں چوری کے الزام پر 2 نوجوانوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مذکورہ نوجوانوں کو گاڑی کے ساتھ باندھ کر سڑک پر گھسیٹا گیا۔
اس موقع پر سڑک پر موجود بے حس لوگوں پر مشتمل مجمع واقعے کی ویڈیو بناتا رہا۔ایک بھارتی صحافی نے واقعے پر تنقید کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی ہے اور کہا ہے کہ کیا یہ ہے 5 ہزار سالہ تہذیب؟بھارتی میڈیا کے مطابق واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاریاں ابھی عمل میں نہیں آئی ہیں۔