بھارت: ظلم کی انتہا ،چوری کے الزام پر 2 نوجوانوں کو گاڑی سے باندھ کر گھسیٹا گیا

اندور (قدرت روزنامہ)بھارت میں ظلم کی انتہا ہو گئی، ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں چوری کے الزام پر 2 نوجوانوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے . بھارتی میڈیا کے مطابق مذکورہ نوجوانوں کو گاڑی کے ساتھ باندھ کر سڑک پر گھسیٹا گیا .


اس موقع پر سڑک پر موجود بے حس لوگوں پر مشتمل مجمع واقعے کی ویڈیو بناتا رہا . ایک بھارتی صحافی نے واقعے پر تنقید کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی ہے اور کہا ہے کہ کیا یہ ہے 5 ہزار سالہ تہذیب؟بھارتی میڈیا کے مطابق واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاریاں ابھی عمل میں نہیں آئی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں