شہباز دور میں بند کیے گئے منصوبے پھر شروع کر رہے ہیں: پرویز الہٰی

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ شہباز شریف دور میں بند کیے گئے اپنے منصوبے دوبارہ شروع کر رہے ہیں . انہوں نے سی بی ڈی بلیوارڈ کلمہ چوک کی ری ماڈلنگ منصوبے کے سنگِ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلیو لائن ماڈل ٹاؤن، داتا دربار اور پرانے ایئرئپورٹ تک شروع کریں گے .


پرویز الہٰی نے کہا کہ عمران خان کا ویژن نافذ کر رہے ہیں، منصوبوں کی تکمیل میں کوئی رکاوٹ نہیں آنے دوں گا، خان صاحب کے ویژن کے مطابق مزید کامیابیاں ملیں گی .
وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہر لانگ مارچ میں مذاکرات بیک ڈور ہی ہوتے ہیں . اُنہوں نے سی سی پی او لاہور کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اچھا کام کر رہے ہیں، ایک اچھے افسر کو ہم کیوں فارغ کریں؟
اُنہوں نے وزیرِ اعظم شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اُنہیں تو پیسے مانگنے کے سوا اور کوئی کام نہیں . چوہدری پرویز الہٰی نے یہ بھی بتایا کہ بھرتیوں سے پابندی اٹھالی ہے، اب فون کے ذریعے ٹوکن ٹیکس دے سکتے ہیں اور فون کے ذریعے ہی مالیہ، آبیانہ بھی ادا کر سکتے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں