ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت کا جنوبی افریقا کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

پرتھ (قدرت روزنامہ)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ 2 کے میچ میں بھارت نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پرتھ میں بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما اور جنوبی افریقا کی قیادت ٹیمبا باوما کر رہے ہیں۔
اس گروپ میں اب تک بھارت اور جنوبی افریقا دو دو میچز کھیل چکے ہیں۔ گروپ میں بھارت پہلے اور جنوبی افریقا تیسرے نمبر پر ہے۔