پنجاب

قوم نے عمران خان کا ساتھ دینے کا فیصلہ کرلیا، شاہ محمود قریشی

کامونکی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قوم نے عمران خان کا ساتھ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کامونکی میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم نے عمران خان کے بیانیے کو قبول کرلیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کی بڑی تعداد بھی عمران خان کی کال پر نکلی، لاہور نے جس طرح تاریخی استقبال کیا اسکی مثال نہیں ملتی۔شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ شاہدرہ پر جو مناظر دیکھے وہ حیران کن تھے، قوم نے عمران خان کاساتھ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
عمران خان کا حقیقی آزادی مارچ کے حوالے سے اہم بیان
اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے حقیقی آزادی مارچ کے حوالے سے اہم بیان سامنے آیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم نے لانگ مارچ کے معتلق اپنا مشاہدہ پیش کیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ گزشتہ 6ماہ سےملک میں ایک انقلاب کا مشاہدہ کررہا ہوں اور جی ٹی روڈ پر بھی ہمارے مارچ کے ہمراہ عوام کا سمندر ہے۔اس موقع پر انہوں نے سوال کیا کہ کیا یہ انقلاب بیلٹ باکس کے ذریعے نرم یا خونریزی کے ذریعے تباہ کن ہوگا؟

متعلقہ خبریں