حکومت قانون کے مطابق کام کرے ہم بھی قانون کے مطابق کام کرینگے، پرویز خٹک
لاہور (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر اور رہنما پی ٹی آئی پرویز خٹک نے کہا ہے کہ حکومت قانون کے مطابق کام کرے تو ہم بھی قانون کے مطابق کام کرینگے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ملک میں تبدیلی ضرور آئے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام میں جذبہ ہے، یہ ایک ماہ سے اس مارچ کی تیاری میں تھے اور امید ہے کہ پورا پاکستان نکلے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک قرضوں میں ڈوب رہا ہے، معیشت کا برا حال، مہنگائی عروج پر ہے لیکن یہ اپنے کیسز ختم کرانے کیلئے اقتدار میں آئے ہیں۔پرویز خٹک نے کہا کہ ہمارا احتجاج پرامن ہےاور پرامن رہے گا لیکن وزیرداخلہ کو دھمکیاں نہیں دینی چاہئیں۔ان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈحکومت سازش کےتحت بنائی گئی لیکن ہمارے پاس دوتہائی اکثریت نہیں تھی اور دوتہائی اکثریت نہ ہونےکی وجہ سےہم قانون سازی نہیں کرسکے لیکن یہاں اپنی چوریاں چھپانے کیلئے قانون سازی کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کہتےتھےہم نااہل ہیں تو اگر یہ قابل آور اہل ہوتے تو ہم 35 سال پہلے ترقی کر چکے ہوتے لیکن آج پاکستان ترقی کی دوڑ میں بہت پیچھے چلا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ خیبرپختونخوا کا قافلہ جی ٹی روڈ سے جا کر ٹیکسلا پہنچے گا اور ٹیکسلا پہنچ کر خان صاحب کی ہدایات کا انتظار کرے گے لیکن ہم لڑائی جھگڑے کیلئے نہیں جا رہے اس لئے کوئی اپنے ساتھ اسلحہ نہ لیکر آئے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ ہم نے کبھی تصادم کی سیاست نہیں کی، ہم سادہ بات کررہے ہیں کہ الیکشن کروائیں۔انہوں نے کہا کہ پتہ چلا ہے کہ پی ڈی ایم نے بھی 4 تاریخ کسی اجتماع کا اعلان کیا ہے تو اگر کوئی نقصان ہوتا ہے حکمران ذمہ دار ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں روکا نہیں جا سکتا اور اگر کوئی ایسا سمجھتا ہے تو یہ اس کی غلط فہمی ہے۔