صنعتوں کو سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہے، کامران ٹیسوری
کراچی (قدرت روزنامہ)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ صنعتوں کو سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے رزاق آباد میں نجی شعبے کی جانب سے تعمیر کردہ انڈسٹریل پارک کا افتتاح کر دیا۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ نجی شعبہ کی جانب سے انڈسٹریل پارک کی تعمیر خوش آئند ہے، اس ضمن میں نجی شعبہ کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
گورنر سندھ نے کہا کہ نجی شعبہ میں رہائشی منصوبے تو بہت بنتے ہیں لیکن صںعتی ترقی کے لئے پارک پہلی مرتبہ بنایا گیا ہے، صنعتوں کو سہولیات کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہے، کراچی ملک کا معاشی حب ہے، یہاں صنعتی یونٹس لگنے سے ملک معاشی طور پر مستحکم ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ کاروبار اور صنعتوں کو سہولیات فراہم کی جائیں گی، صنعتی علاقوں میں انفرااسٹرکچر کی بحالی کے لئے متعلقہ اداروں کو ہدایت دے دی ہے۔