سینیٹر یوسف رضا گیلانی کیخلاف تحریک انصاف کا نااہلی ریفرنس مسترد
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹر یوسف رضا گیلانی کے خلاف تحریک انصاف کا نااہلی ریفرنس مسترد کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق صادق سنجرانی نے سینیٹر یوسف رضا گیلانی کی نااہلی ریفرنس پر رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ سنیٹر یوسف رضا گیلانی پر الزامات بطور ممبر قومی اسمبلی و وزیراعظم تھے جبکہ یوسف رضا گیلانی 3 مارچ 2021 کو سینیٹر منتخب ہوئےہیںَ
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پہلے سے دائر ریفرنس پر رولنگ دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کے بطور سینیٹر منتخب ہونےکے بعد نااہلی ریفرنس کا جواز نہیں بنتا ہے۔رولنگ میں کہا گیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کے خلاف ریفرنس پر آرٹیکل 63 )A) کا اطلاق نہیں ہوتا ہے۔
خیال رہے کہ سینیٹر اعظم سواتی نے یوسف رضا گیلانی کے خلاف بطور وزیراعظم توشہ خانہ سے قیمتی گاڑیاں دو اہم شخصیات کو دینے پر نااہلی کا ریفرنس فائل کیاتھا۔