رپورٹرز کی حفاظت کے لئے اقدام کرنا ہوں گے، شازیہ مری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ رپورٹرز کی حفاظت کے لئے اقدام کرنا ہوں گے۔شازیہ مری نے لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل صدف کا جو انتقال ہوا اس پر بہت افسوس ہے، صدف ایک بہت دلیر رپورٹر تھیں۔
انہوں نے کہا کہ خاندان کے پاس اس وقت بات کرنے کی بھی ہمت نہیں، اس پر جتنا بھی افسوس کیا جائے وہ کم ہے۔
‘آپ رپورٹرز کی محنت کو ہم سلام پیش کرتے ہیں’
وفاقی وزیر نے کہا کہ آپ رپورٹرز کی محنت کو ہم سلام پیش کرتے ہیں، صحافی دن رات محنت کر کے اپنے کام میں جتے رہتے ہیں۔شازیہ مری نے کہا کہ ہماری خواہش ہو گی کہ اس طرح کے واقعات نہ ہوں، اسکو صرف حادثہ نہ کہیں اگر اس چیز کو دھارنا ہے تو اس پر کام کرنا ہو گا۔
‘صدف کمیونٹی کی ایک اچھی رپورٹر تھیں ‘
انکا کہنا ہے کہ رپورٹرز نے دہشت گردی کو بھی فیس کیا، کسی کا خیال نہیں تھا کہ ایسی ریلی میں بھی یہ حادثہ ہو گا، منتظمین کو رپورٹرز کی حفاظت کے لئے اقدام کرنا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ صدف کے اہلخانہ کی بھی خواہش ہے کہ انکی پرسنل لائف کو ہائی لائیٹ نہ کیا جائے، وہ کمیونٹی کی ایک اچھی رپورٹر تھیں۔
‘آج کسی پر ذمہ داری ہوگی تو کل ایسے واقعہ نہیں ہوگا’
وفاقی وزیر نے کہا کہ جب تک تحقیقات نہیں ہوں گی تو پتہ نہیں لگے گا کہ یہ حادثہ تھا یا کسی کی غیر ذمہ داری، یہ ریکیز نکلتی رہتی ہیں۔شازیہ مری نے مزید کہا کہ آج کسی پر ذمہ داری ہو گی تو کل ایسے واقعہ نہیں ہو گا، اگر آج ذمہ داری نہیں ڈالی جائے گی تو ایسے حادثات ہوتے رہیں گے۔
پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران کنٹینر کے زد میں آکر خاتون رپورٹر جاں بحق
گزشتہ روز پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران ایک کنٹینر کے زد میں آکر خاتون رپورٹر جاں بحق ہوگئیں۔سادھوکی کے قریب نجی ٹی وی چینل کی خاتون رپورٹر لانگ مارچ کی کوریج کے لیے موجود تھیں کہ اس دوران وہ کنٹینر سے نیچے اترتے ہوئے پھسل کر نیچے گرگئیں اور کنٹینر کے ٹرک کی زد میں آگئیں۔
خاتون رپورٹر صدف نعیم چہرے اور سر پر لگنے والی چوٹ کے باعث موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔ واقعے کے بعد پی ٹی آئی قیادت نے کنٹرینر کو اُسی مقام پر روک دیا اور کارکنان کو پیغام دیا کہ وہ کنٹرینر کے قریب نہ آئیں۔ترجمان ریسکیو کے مطابق خاتون رپورٹر کنٹینر سے اترتے ہوئے نیچے گری جس سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔
وزیراعظم کا اظہار افسوس
وزیراعظم شہباز شریف نے خاتون رپورٹر کی حادثاتی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدف نعیم کی ہلاکت پر شدید دکھ ہے، اندوہناک پر جتنا افسوس کیا جائے کم ہے۔

Recent Posts

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…

17 mins ago

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مقامی افراد میں مفت ای پاسپورٹ تقسیم کا مرحلہ شروع

چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…

30 mins ago

واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے ’لائسنس‘ اور 2500 ڈالر فیس لازمی قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…

59 mins ago

پاکستان میں وی پی این رجسٹریشن کرانے کا نیا طریقہ سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…

1 hour ago

کیلشیم اور پروٹین سے بھرپور … زیادہ فائدہ مند اور طاقتور دودھ گائے کا یا پھر بھینس کا؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…

1 hour ago

نبی اکرم ﷺ کے سونے سے پہلے 3 حکم٬ سائنسدان نتائج دیکھ کر دنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…

1 hour ago