سونیا کی جانب سے 50 لاکھ ہرجانے کا نوٹس، عروہ معاملے سے لاعلم نکلیں

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ عروہ حسین کا کہنا ہے کہ انہیں سونیا حسین کی جانب سے بھیجے گئے کسی نوٹس کے بارے میں علم نہیں ہے۔حال ہی میں نئی فلم ’ٹچ بٹن ‘ کے زریعے بطورِ پروڈیوسر ڈیبیو دینے والی عروہ حسین نے ایکسپریس انٹرٹیمنٹ کے پروگرام ’دی ٹاک شو‘ میں بات کرتے ہوئے اداکارہ سونیا حسین کی جانب سے ہرجانے کے دعوے سے لاعلمی کا اظہار کردیا۔
شو کے میزبان نے عروہ سے سوال کیا کہ خبریں آرہی ہیں کہ آپ نے تاحال سونیا حسین کو ٹچ بٹن کا معاوضہ ادا نہیں کیا ہے جس پر انہوں نے آپ کو نوٹس بھیجا ہے۔جس پر عروہ نے حیران ہوکر کہا کہ’مجھے اس بارے میں کچھ نہیں معلوم میں تو آپ سے سُن رہی ہوں‘۔


اداکارہ نے بتایا کہ ٹچ بٹن کئی سالوں سے ریلیز کے مرحلے میں تھی پہلے کووڈ کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ متاثر ہوئی اور اس کے بعد ریلیز میں کئی سال لگ گئے، ٹیم نے بہت محنت کی ہے اور سب کو معلوم ہے کہ یہ چھوٹی سی انڈسٹری ہے ہم چند ہی لوگ ہیں تو فلم بنانا اور اسے ریلیز کرنا اس میں وقت لگتا ہے شاید سونیا کو کوئی غلط فہمی ہوئی ہے۔
میزبان نے سوال کیا کہ شو کے بعد آپ سونیا کو کال کر کے غلط فہمی دور کریں گی؟جس پر عروہ کا کہنا تھا کہ شاید سونیا نے کی ہوگی کال ابھی تو میں کافی دیر سے آپ کےشو پر ہوں میری اس سے اس بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Tich Button (@tichbutton_thefilm)


یاد رہے کہ اب سے کچھ دن قبل سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی تھیں کہ سونیا حسین نے ٹچ بٹن کی پروڈیوسر عروہ حسین کو فلم میں اداکاری کا معاوضہ ادا نہ کر نے پر 50 لاکھ ہرجانے کا نوٹس بھیجا ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ فلم ٹریلر لانچ کی تقریب میں شامل نہیں ہوئیں تھیں۔خیال رہے کہ عروہ حسین اور فرحان سعید کی پروڈیوس کردہ فلم ٹچ بٹن 11 نومبر کو پاکستان کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔