پاکستان

انقلاب روزانہ تین چار گھنٹوں بعد ٹھنڈا پڑ جاتا ہے، جاوید لطیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے لانگ مارچ سے متعلق کہا ہے کہ یہ ایسا لانگ مارچ ہے جو روزانہ صرف 3، 4 گھنٹوں کے لیے ہوتا ہے، انقلاب روزانہ تین چار گھنٹوں بعد ٹھنڈا پڑ جاتا ہے۔میاں جاوید لطیف نے میڈیا سے گفتگو کے دوران پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے متعلق دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خود نواز شریف تک رسائی حاصل کرنے کی تگ و دو میں لگا رہا، یہ کبھی للکارتا اور کبھی پاؤں پڑتا ہے، یہ مارچ کے تین چار ہزار شرکاء سے مایوس ہوچکا ہے۔
جاوید لطیف نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ صدر عارف علوی نے سہولت کاری کی ہے، انِہوں نے گجرات میں خونریزی کا منصوبہ بنایا ہے۔
جاوید لطیف نے الزام لگاتے ہوئے مزید کہا ہے کہ انہوں نے اسلام آباد کی 4 ہاؤسنگ اسکیموں میں اسلحہ جمع کر رکھا ہے، اگر جتھے حملہ آور ہوئے تو کوئی بھی صوبہ حملہ آور ہوسکتا ہے، اس کے جلسوں کی فنڈنگ کہاں سے ہو رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جب ہم بات کرتے تھے تو ہمیں غدار کہتے تھے، جب اسلامی ٹچ دینے کی بات کی تو مجھ پر مقدمہ بنا دیا گیا، اس کی منی لانڈرنگ کے کیس کیوں لٹکائے ہوئے ہیں؟

متعلقہ خبریں