میں اور فرحان ایک دوسرے کی دل سے عزت کرتے ہیں، عروہ حسین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز کی اداکارہ عروہ حسین، جو اپنی فلم ٹچ بٹن سے پروڈکشن کے میدان میں قدم رکھ رہی ہیں، نے ایک انٹرویو میں فرحان سعید سے طلاق کے معاملے اور سونیا حُسین اور ان کے تنازع پر بات کی۔عروہ حسین نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل پر میزبان حسن چوہدری کو انٹرویو دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
دوران انٹرویو انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’میں اور فرحان، ہم دونوں ایک دوسرے کی دل سے عزت کرتے ہیں، چاہے ہمارے بیچ کچھ بھی ہوا ہو۔ آپ ہمیں جب بھی دیکھیں گے، ایک دوسرے کو عزت دیتے ہوئے ہی دیکھیں گے‘۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Lollywoodsparkoffical Lollywoodsparkoffical (@lollywoodsparkofficial_)


انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم پبلک فیگر ہیں ، میں مانتی ہوں ہماری زندگیوں میں کیا ہو رہا ہے، یہ جاننا عوام کا حق ہے لیکن کچھ چیزوں میں تھوڑی پرائیوسی دے دینی چاہیے‘۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Lollywoodsparkoffical Lollywoodsparkoffical (@lollywoodsparkofficial_)


انہوں نے اسی انٹرویو میں سونیا حسین کے ہرجانے کے نوٹس کے حوالے سے سوال کے جواب میں لاعلمی کا اظہار کیا اور کہا کہ’مجھے اس بارے میں کچھ نہیں پتا، میں انہیں فون کروں گی اور معلوم کروں گی کہ کیا ہوا ہے، مجھے لگتا ہے کہ کوئی غلط فہمی ہوگی، کیونکہ ہم دونوں جانتے ہیں کہ کسی پروجیکٹ کو اس طرح سبوتاژ نہیں کرنا چاہیے‘۔