منی لانڈرنگ کیس: عمران خان آج FIA میں پیش نہ ہوئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیرِ اعظم، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج پیش نہیں ہوئے۔حکام کے مطابق عمران خان کو آج ایف آئی اے نے طلب کر رکھا تھا، ایف آئی اے حکام آج صبح سے چیئرمین پی ٹی آئی کے منتظر تھے۔
ایف آئی اے حکام کی جانب سے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے لیے مختلف سوالات تیار تھے۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ عمران خان کے نہ آنے پر اب اگلا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
فارن فنڈنگ کیس منی لانڈرنگ کیس میں تبدیل
واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے فارن فنڈنگ کیس کو منی لانڈرنگ کیس میں تبدیل کرتے ہوئے عمران خان کو مرکزی ملزم نامزد کر دیا ہے جس کے تحت انہیں طلبی کا نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے اور پیش نہ ہونے پر ان کی گرفتاری کے امکانات ظاہر کیے جا چکے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے کراچی کی جانب سے منی لانڈرنگ کیس میں عمران خان کو 31 اکتوبر کو طلبی کا دوسرا نوٹس ان کی رہائش گاہ بنی گالہ اور زمان پارک لاہور کی رہائش گاہ کے ایڈریس پر بھیجا گیا۔
نوٹس میں عمران خان کو ہدایت کی گئی کہ وہ (پیر 31 اکتوبر کو) آج ایف آئی اے کراچی کے سامنے دستاویزات کے ساتھ حاضر ہوں۔ایف آئی اے نے مؤقف اختیار کیا کہ عمران خان نے بیرونِ ملک سے آنے والی کروڑوں روپے کی رقم اسلام آباد میں قائم نجی بینک کی جناح ایونیو برانچ سے نکلوائی اور اکاؤنٹ خود استعمال کیا۔
عمران خان کی گرفتاری کا امکان
ذرائع کے مطابق اگر عمران خان ایف آئی اے کے سامنے پیش نہ ہوئے تو ان کو گرفتار کرنے کا امکان ہے کیونکہ پی ٹی آئی کے چیئرمین نے حفاظتی ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع نہیں کیا۔ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق فارن فنڈنگ کیس میں کراچی سے پی ٹی آئی کے 3 اہم رہنماؤں کی گرفتاری کا بھی امکان ہے جبکہ پیر کو عمران خان کے پیش نہ ہونے پر اگلے ہفتے ایف آئی اے کراچی کی ٹیم ان کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد یا لاہور روانہ ہو گی۔

Recent Posts

انٹرنیٹ کی بندش، بھارت مسلسل چھٹی مرتبہ پہلے نمبر پر آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت مسلسل چھٹے سال…

2 hours ago

ملک میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں، 10 کمپنیاں اپنے آفس بنانے آرہی ہیں، فلم سٹی بھی بنے گا : مریم نواز کا خطاب

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ…

2 hours ago

ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…

2 hours ago

پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…

2 hours ago

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

3 hours ago

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

3 hours ago