وزیراعظم کی ہدایت پر ارشد شریف کیس میں تین رکنی انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر مقتول صحافی، ارشد شریف کیس میں تین رکنی انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق کمیشن کے چیئرمین جسٹس (ر) عبدالشکور پراچہ ہوں گے، یہ کمیشن پاکستان کمیشن آف انکوائری ایکٹ 2017 کے تحت بنایا جا رہا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ کمیشن کی منظوری کے لیے وزارت داخلہ نے کابینہ کی منظوری کے لیے سمری بھیج دی ہے، سمری کی منظوری سرکیولیشن کے ذریعے لی جائے گی۔