ملالہ یوسفزئی کی ماحولیاتی تحفظ کی سرگرم کارکن گریٹا تھنبرگ سے ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے ماحولیاتی تحفظ کی سرگرم کارکن گریٹا تھنبرگ سے ملاقات کی ہے۔لالہ یوسفزئی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گریٹا تھنبرگ سے ملاقات کی چند تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔
اُنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’گریٹا تھنبرگ ایک مصنف اور ماحولیاتی تحفظ کی سرگرم کارکن ہیں‘۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Malala (@malala)


اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی بتایا کہ گریٹا تھنبرگ بُنائی کے کام میں بھی مہارت رکھتی ہیں۔ملالہ یوسفزئی کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں سے ایک تصویر میں اُنہیں گریٹا تھنبرگ کے ہاتھ سے بنی ہوئی سبز رنگ کی ٹوپی پہنے ہوئے ان کے ساتھ گفتگو میں مشغول دیکھا جاسکتا ہے۔
اس کے علاوہ دیگر تصاویر اور ویڈیوز میں وہ گریٹا تھنبرگ کی حال ہی میں شائع ہونے والی کتاب’دی کلائیمیٹ بُک‘ کا جائزہ لیتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔