عارف علوی کے توشہ خانہ کی تفصیل سامنے لائی جائے، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی طرح صدر عارف علوی کے توشہ خانہ کی تفصیل بھی سامنے لائی جائے۔ایک بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ صدر عارف علوی نے بیرون ملک کتنے دورے کیے؟ تحائف کی تفصیل بتائیں۔
انہوں نے کہا کہ صدر عارف علوی اور ان کی اہلیہ کو کتنے تحائف ملے، تمام تفصیل سامنے لائی جائے۔طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ کیا صدر نے قانون کے مطابق تحائف اپنے گوشواروں میں ظاہر کیے؟ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ قوم جاننا چاہتی ہے کہ صدر عارف علوی اور ان کی بیگم نے کتنی رقم ادا کر کے تحائف اپنے پاس رکھے؟