ارشد شریف کے قتل کا معاملہ، اہلیہ کی اقوام متحدہ سے کیس کی تحقیقات کی درخواست

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سینئر صحافی اور معروف اینکر پرسن ارشد شریف کے کینیا میں قتل کے معاملے پر ان کی اہلیہ نے اقوام متحدہ سے کیس کی تحقیقات کی درخواست کردی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں شہید صحافی ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ صدیقی نے بتایا کہ پاکستان حکومت نے میرے شوہر ارشد شریف پر غداری کےمقدمات درج کیئے تھے اور ‘غداری’ کے تحت اسے پاکستان چھوڑنے پر مجبور کیا گیا تھا۔


انہوں نے بتایا کہ بعد میں پاکستان حکومت نے ا نہیں متحدہ عرب امارات چھوڑنے پر بھی مجبور کیا جبکہ 24 اکتوبر کو انہیں کینیا میں قتل کر دیا گیا،۔
شہید کی اہلیہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم اقوام متحدہ سے درخواست کرتے ہیں کہ اس کیس کی مکمل صحیح تحقیقات کی جائے۔