لانگ مارچ عمران خان کا آخری کارڈ تھا وہ بھی ہاتھ سے گیا، مریم نواز

لندن(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی وزیراعظم شہباز شریف ہی کریں گے، لانگ مارچ عمران خان کا آخری کارڈ تھا وہ بھی ہاتھ سے گیا . لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان نے عوام کے ٹیکس کا پیسہ اپنے لانگ مارچ پر لگادیا، قومی وسائل کو مارچ کے نام پر بے دردی سے لوٹا جارہا ہے، اتنے لوگ لانگ مارچ میں نہیں ہوتے جتنے لوگ پنجاب حکومت کے اس کی حفاظت پر مامور ہیں .


انہوں نے کہا کہ عمران خان کے جرائم کی فہرست بہت طویل ہے، اس کی سیاسی جدوجہد مشرف سے شروع ہو کرآنکھ، کان، ناک کہنے والوں تک جاتی ہے .
مریم نواز نے کہا کہ شہباز شریف آرمی چیف کی تقرری آئین کے مطابق کریں گے، لانگ مارچ عمران خان کا آخری کارڈ تھا وہ بھی ہاتھ سے نکل گیا کیونکہ اسے عوام نے مسترد کردیا .
مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ فارن فنڈڈ فتنے نے جھوٹ بولنے کے سوا کوئی کام نہیں کیا، اگر اسٹیبلشمنٹ نے انہیں نوازشریف کی کرپشن کے بارے میں کچھ بولا تھا تو ثبوت دیکھنے چاہیے تھے کیونکہ عدالتیں شواہد اور ثبوت کی بنیاد پر ہی فیصلے دیتی ہیں . انہوں نے کہا کہ عمران خان کا لانگ مارچ پانچ دن سے لاہور میں پھنسا ہوا ہے، روزانہ یہ دو سے تین گھنٹے سفر کر کے لانگ مارچ ختم کردیتے ہیں، اسی طرح کا سلسلہ چلتا رہا تو یہ ایک ماہ میں اسلام آباد پہنچے گا . مریم نواز نے کہا کہ جھوٹ، مکاری اور فریب سے قومی سلامتی کے خلاف سازشی بیانیہ تیار کیا گیا، جس کے لیے ڈی جی آئی ایس آئی کو منظر عام پر آنا پڑا .
نائب صدر مسلم لیگ (ن) کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان رات میں ان کے پیر جبکہ دن میں گریبان پکڑتا ہے، رات کو چھپ چھپ کر ہونے والی ملاقاتوں کے حوالے سے اب قوم جان گئی ہے اور وہ اس فتنے پر یقین نہیں رکھتی . عمران خان نے 4 سال میں اتنے لوگ لانگ مارچ میں نہیں ہوتے جتنے لوگ پنجاب حکومت کے اس کی حفاظت پر مامور ہیں .

. .

متعلقہ خبریں