پاکستان کی خاطر عمران خان ساتھ آکر بیٹھے، رانا ثنا کی پھر پیش کش

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا نے اللہ نے عمران خان کو پیش کش کی ہے کہ وہ پاکستان کی خاطر سیاسی جماعتوں کے ساتھ آکر بیٹھے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کو اب بھی چاہیے مزموم فسادی ایجنڈے کوچھوڑے اور سیاسی جماعتوں میں بیٹھے کیونکہ پاکستان کو اس وقت نفاق کی نہیں اتفاق کی ضرورت ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ وہ لوگ ہیں جو اس فتنہ کی وجہ سے گمراہ ہو چکے ہیں، یہ لانگ مارچ 7 سے 8 ہزار لوگوں سے شروع ہوا اور آج مارچ میں ٹوٹل پانچ سے 7 سو لوگ تھے جب شروع ہوا مگر بے شرم انسان روز کہتا ہے کہ میرے ساتھ عوام کا سمندر ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے چوکیدار کی تنخواہ بند کرنے کی بات کرتے ہو 10 منٹ بعد چوکیداروں کے پاوں پڑے ہوتے ہو، احساس پروگرام میں جب انکوائری ہو گیتو تم سب لوگ پکڑے جاؤ گے۔
رانا ثنا نے کہا کہ امن و امان کو برقرار رکھنا اور لوگوں کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، پی ٹی آئی کے لوگ مسلح جتھے لے کر اسلام آباد پر حملہ آور ہورہے ہیں، علی امین گنڈا پور اسلحہ لے کر لانگ مارچ کے ذریعے آرہے ہیں، فساد کرنے اور انتشار پھیلانے والوں کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت نہیں دیں گے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بے شرم انسان روز کہتا ہے کہ میرے ساتھ عوام کا سمندر ہے، پہلے چوکی دار کی تنخواہ بند کرنے کی بات کرتے ہو اور 10 منٹ بعد چوکی داروں کے پاؤں پڑے ہوتے ہو، احساس پروگرام میں جب انکوائری ہوگی تو تم سب لوگ پکڑے جاؤ گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اب بھی چاہیے مذموم فسادی ایجنڈے کو چھوڑے اور سیاسی جماعتوں میں بیٹھے، پاکستان کو اس وقت اتفاق کی ضرورت ہے نفاق کی نہیں۔